21 اکتوبر 2011 - 20:30

بحرین کے ایک عالم دین نے بحرینی عوام پر سعودی حکومت کے سنگين اور وحشیانہ جرائم کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی حکومت نے بحرین پر قبضہ کرلیا ہے اور بحرین کے استقلال کے لئے سعودی فوجیوں کا انخلا بحرین سے بہت ضروری ہے۔

ابنا: مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کے ساتھ گفتگو میں بحرین کے ایک ممتاز عالم دین حجۃ الاسلام عبد القادربحرینی نے بحرینی عوام پر سعودی حکومت کے سنگين اور وحشیانہ جرائم کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی حکومت نے بحرین پر قبضہ کرلیا ہے اور بحرین کے استقلال کے لئے سعودی فوجیوں کا انخلا بحرین سے بہت ضروری ہے۔ انھوں نے کہا کہ بحرینی عوام کا مطالبہ اصلاحات سے آگے بڑھ گیا ہے اور وہ بحرین پر اسوقت امریکہ اور اسرائیل نوازنظام کی سرنگونی کا مطالبہ کررہے ہیں بحرینی عوام بحرین میں جمہوری حکومت کے خواہاں ہیں وہ بحرین میں انتخابات کا مطالبہ کررہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ بحرین کی ظالم و جابر حکومت نے  سعودی عرب کی فاسق و فاجر حکومت کے تعاون سے ہزاروں افراد کو جیل میں قید کررکھا ہے انھوں نے کہا کہ بحرینی حکومت نے بحرین کے تین ممتاز علماء کو عمر قید کی سزا سنائی ہے علاقہ شیخ عبد الجلیل المقداد، شیخ سعید النوری، اور استاد عبد الوہاب کو بحرینی حکومت نے سعودی حکومت کے تعاون سے عمر قید کی سزا سنائي ہے انھوں نے کہا کہ عرب  ڈکٹیٹر حکام کا سرانجام صدام، حسنی مبارک اور قذافی جیسا ہی ہوگا اور اللہ تعالی انھیں دنیا اور آخرت میں ذلیل و رسوا کرےگا۔..........

/169